تازہ ترین
سعودی حکومت کا پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس میں کمی کا اعلان

سعودی حکومت کا پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس میں کمی کا اعلان

ریاض: (16 فروری 2019) سعودی حکومت نے پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس میں کمی کا اعلان کردیا۔ پاکستانیوں کیلئے فیسوں میں کمی کا اطلاق 15 فروری سے ہوچکا ہے۔

سعودی سفارت خانہ کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس میں کمی کا اعلان کردیا ہے ۔ پاکستانیوں کیلئے فیسوں میں کمی کا اطلاق 15 فروری بروز جمعے سے ہوچکا ہے۔ پاکستانی شہری اب 2 ہزار ریال کی بجائے محض 338 ریال کی رقم ادا کرکے سعودی عرب کا ویزا باآسانی حاصل کرسکیں گے۔

  سنگل انٹری فیس 338 ریال جبکہ ملٹی پل ویزا فیس 675 ریال کردی گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے بھی سعودی شہریوں اور تاجروں کیلئے ویزا فیس میں کمی کردی ہے۔

اس فیصلے کا اطلاق پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔ پاکستان نے سعودی شہریوں کیلئے سنگل انٹری فیس 270 ریال جبکہ ملٹی پل ویزا فیس 540 ریال کردی ہے۔ اسی طرح بزنس سنگل انٹری ویزا فیس 405 ریال جبکہ ملٹی پل بزنس ویزا فیس 810 ریال ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top