تازہ ترین
ملک میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوسکتی ہے، افغان چیف ایگزیکٹو

ملک میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوسکتی ہے، افغان چیف ایگزیکٹو

کابل: (14 مارچ 2019) افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں امن ممکن ہے اگر طالبان دیگر شدت پسندوں تنظیموں سے روابط ختم کردیں۔

کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوسکتی ہے اگر طالبان دیگر شدت پسند تنظیموں سے روابط ختم کردیں۔

انہوں نے کہا کہ قطر میں امریکا اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کے نتیجے میں ہونے والے معاہدے کی خبریں اگر درست ہیں تو افغانستان کے آدھے مسائل حل ہوجائیں گے اور امید ہے کہ ایسا ہی ہو۔

افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ دہشت گرد تنظیمیں مذاکرات کی آڑ میں ایک طرف تو افغانستان میں خون ریزی کو بڑھا رہی ہیں اور دوسری جانب اپنے اپنے ممالک کے مفادات کو پورا کررہی ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top