تازہ ترین
فیصل آباد: غیرت کے نام پر دہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

فیصل آباد: غیرت کے نام پر دہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

فیصل آباد: (14 مارچ 2019) غیرت کے نام پر دہرے قتل کا مقدمہ مقتول کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ ملزمان نے خود ہی پولیس کو گرفتاری دے دی تھی۔

تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ میں گزشتہ روز چار بچوں کے باپ اور 20سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تھا ۔ مقتولہ طیبہ کے باپ اور بھائی نے اپنی بیٹی اور شکیل کو چھریوں کے وار سے موت کے گھاٹ اتارا۔

مقتول کی اہلیہ کی جانب سے درج مقدمے کے مطابق ملزمان شکیل کو گھر سے بلا کر لے گئے اور پھر منصوبے کے تحت اپنے گھر لے جاکر دونوں کو کمرے میں بند کر کے قتل کر دیا۔

ملزم انوار اور اس کے بیٹے بلال نے گزشتہ روز ہی پولیس کو گرفتاری دے تھی۔

Comments are closed.

Scroll To Top