تازہ ترین
علی ظفرکی میشا شفیع کے خلاف مقدمے کا فیصلہ جلد کرنے کی درخواست

علی ظفرکی میشا شفیع کے خلاف مقدمے کا فیصلہ جلد کرنے کی درخواست

لاہور: (14 مارچ 2019) گلوکارعلی ظفر نے گلوکارہ میشاشفیع کے خلاف دائر کردہ مقدے کا جلد از جلد فیصلہ سنانے کی درخواست دائر کردی۔ میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا ۔

یہ در خواست علی ظفر کے وکیل رانا انتظار کی جانب سے سیشن کورٹ میں دائرکی گئی ہے۔ علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے کا دعویٰ کررکھا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ کیس ایک سال سے زیرالتوا ہے، میشا شفیع مختلف طریقوں سے کیس کوالتوا کا شکار کررہی ہیں، عدالت ایک ماہ کے اندراس کے فیصلہ سنائے۔

عدالت نے درخواست کی سنوائی کرتے ہوئے میشا شفیع کو 19 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پرجنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر نے انہیں ایک زائد بار جنسی طورپرہراساں کیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top