تازہ ترین
پی ایس ایل سیزن 4، کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل سیزن 4، کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی: (14 مارچ 2019) پی ایس ایل سیزن 4 کے آج کے ایلی منیٹری میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن 4 کے آج کے ایلی منیٹری میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ 7 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

اسلام آباد اور کراچی میں جو ٹیم جیتے گی وہ جمعے کو پشاور زلمی سے فائنل کے لیے مقابلہ کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔

گذشتہ روز کھیلے گئے کوالیفائر میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

واضح رہے کہ یہ تیسرا موقع ہے جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو اور پشاور زلمی کو ایک مرتبہ پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top