تازہ ترین
ایک شخص 45 فٹ لمبی وہیل کے منہ سے زندہ باہر نکل آیا

ایک شخص 45 فٹ لمبی وہیل کے منہ سے زندہ باہر نکل آیا

جنوبی افریقہ: (14 مارچ 2019) کا ٹور آپریٹر 45 فٹ لمبی وہیل کے منہ سے زندہ نکل آیا۔ وہیل کے منہ میں انہوں نے کم از کم دو منٹ گزارے۔

رینر شمف نامی شخص سمندر میں سارڈین نامی مچھلیوں کے تیزی سے حرکت کرنے کا منظر فلما رہا تھا کہ اچانک ایک طویل الجثہ وہیل اسے نگل گئی۔ یہ واقعہ جنوبی افریقہ کے پورٹ الزبتھ ہاربر پر پیش آیا جہاں کثیر تعداد میں پین گوئن، اودھ بلاؤ، ڈولفن ، وھیل اور شارک موجود ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا کہ اچانک ایک بڑی وہیل مچھلی نے انہیں نگل لیا۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں سے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ اگر کوئی 15 ٹن سے زائد بھاری بھرکم مخلوق آپ کو اپنے جبڑے میں لے لے تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ اس دنیا میں ہم انسان کتنے چھوٹے ہیں۔

اکیاون سالہ شمف کے مطابق وہ اور ان کے دو ساتھی پانی میں ہی تھے جب وہیل انہیں سالم نگل گئی تھی اور یہ دورانیہ کم ازکم دو منٹ کا تھا جس کے بعد اس نے انہیں باہر گل دیا۔ انہوں نےمزید کہا کہ فلم بناتے وقت ان کی تمام تر توجہ شارکس پر مرکوز تھی کہ جب شار ک آپ کے آس پاس ہوں تو آپ کو دھیان کرنا ہوتا ہے کہ وہ کہاں ہے ، اگر وہ آپ کی پشت پر آجائے تو یہ خطرناک ہوتا ہے۔

ابھی ہم فلم بنا رہی رہے تھے کہ اچانک اندھیرا چھا گیا۔ میں خوف زدہ تھا لیکن میں نے اس لمحے خوف کا اظہار کرنے کے بجائے خود پر قابو پائے رکھا۔ ان کا کہنا ہے کہ جس شارک نے انہیں نگلا وہ کم از کم 45 فٹ طویل اور 20 ٹن وزنی تھی ۔

Comments are closed.

Scroll To Top