تازہ ترین
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 120 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 120 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند

کراچی: (14 مارچ 2019) ایک روز تیزی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں پھر مندی کا راج رہا ۔ اسٹاک مارکیٹ 120 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا ۔ مارکیٹ120 پوائنٹس کی کمی سے 38 ہزار808 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

دوسری جانب انٹر بینک اوراوپن مارکیٹ میں ڈالرنے اونچی اڑان بھرلی۔

انٹربینک میں ڈالر45 پیسے اضافے سے 139 روپے35 پیسے پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں40 پیسے اضافے کیساتھ ڈالرکی قیمت 139 روپے20 پیسے ہوگئی۔

Comments are closed.

Scroll To Top