تازہ ترین
نائجیریا میں اسکول کی عمارت منہدم، 10 بچے جاں بحق

نائجیریا میں اسکول کی عمارت منہدم، 10 بچے جاں بحق

ابوجا: (14 مارچ 2019) نائجیریا میں اسکول کی عمارت منہدم ہونے سے نرسری اور پرائمری کلاس کے 10 بچے جاں بحق ہوگئے۔

نائجیریا کے شہر لاگوس میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، اسکول کی عمارت گرنے سے 10 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق اسکول میں 100 سے زائد بچے تھے اور متعدد بچے تاحال ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق بچوں کو عمارت کے ملبے سے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، عمارت منہدم ہونے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو کے اسکول میں فائرنگ سے 5 طالب علموں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments are closed.

Scroll To Top