تازہ ترین
رواں ہفتے14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 6 فیصد تک کمی

رواں ہفتے14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 6 فیصد تک کمی

اسلام آباد (10فروری، 2018)ملک میں چینی گھی، ٹماٹر، دالوں کی قیموں میں کمی کا سلسلہ برقرارہے گزشتہ ایک ہفتے میں 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 6 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اس دوران چکن اور گوشت سمیت 8 اشیاء کی قیمتوں میں 6فیصد سے زائد اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جن کچن آئٹمز کی قیمتوں میں 6فیصد تک کمی ہوئی ان میں چینی، گھی، پیاز، انڈے، ٹماٹر، دال چنا، دال مسور، دال مونگ، آٹا، سرخ مرچ، کوکنگ آئل اور گھی سمیت ایل پی جی سلنڈر بھی شامل ہیں۔ادارےکے مطابق اس دوران 8اشیاء کی قیمتوں میں6 فیصد اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے، جن میں کیلا، گوشت، مرغی، لہسن اور گڑ مہنگے ہوئے جبکہ حساس اعشاریوں میں افراط زر میں اعشاریہ صفر تین فیصد کمی ہوئی ہے جس کا سب سے زیادہ فائدہ 8 ہزار روپے آمدنی والے غریب ترین طبقے کو پہنچا ہے جس کیلئے مہنگائی میں اعشاریہ13 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اس دوران 12 ہزار روپے آمدنی والے طبقے کیلئے اعشاریہ صفر 9 فیصد ، 18 ہزار روپے آمدنی والے طبقے کیلئے اعشاریہ صفر چھ فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

 

اس دوران 35 ہزار روپے آمدنی والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اعشاریہ صفر تین اور 35 ہزار روپے سے زائد آمدنی والے طبقے کیلئے اعشاریہ صفر ایک فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

ملک میں مہنگائی میں کمی کا رجحان برقرار، ادارہ شماریات

روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی بڑھے گی، غیاث پراچہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top