تازہ ترین
قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل

قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل

لاہور: (13 فروری 2019) پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق 23 سالہ امام الحق 21 ویں کھلاڑی کی حیثیت میں پشاور زلمی اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں جنہیں فرنچائز کے چیئرمین جاوید آفریدی نے خوش آمدید کہا۔

امام الحق قومی ٹیم کی جانب سے 10 ٹیسٹ، 21 ون ڈے اور 29 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ قومی ٹیم کے اوپنر ٹیسٹ میں 483 ، ایک روزہ میچز 60.55 کی اوسط سے 1090 اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں 40.61 کی اوسط سے 853 رنز بناچکے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں امام الحق کو ٹیم میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top