تازہ ترین
بھارت میں پولیس نے بدترین تشدد کرکے دو مسلمان قیدیوں کو قتل کردیا

بھارت میں پولیس نے بدترین تشدد کرکے دو مسلمان قیدیوں کو قتل کردیا

نئی دہلی: (12 مارچ 2019) بھارت میں مسلمان محفوظ نہیں۔ ریاست بہار کے تھانے میں بدترین تشدد کرکے دو مسلمان قیدیوں کو قتل کردیا گیا۔

یہ واقعہ پیش آیا پٹنہ کے قریب سیتامڑھی نامی گاؤں میں جہاں غفران عالم اور تسلیم انصاری پر چوری چکاری کا الزام تھا۔

پولیس نے دوران تفتیش انہیں خوب مارا پیٹا۔ ایسی بربریت دکھائی کہ دونوں جاں سے ہی چلے گئے۔

واقعے کے خلاف مسلمانوں نے پولیس کے اس وحشیانہ رویے پر سخت احتجاج کیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top