تازہ ترین
بھارت جدید ہاروپ ڈرونز اسرائیل سے خریدے گا

بھارت جدید ہاروپ ڈرونز اسرائیل سے خریدے گا

نئی دہلی: (12 فروری 2019) بھارت کا جنگی جنون اور مکروہ عزائم کم نہیں ہوئے۔ نئی دہلی جدید فوجی ٹیکنالوجی کے ساتھ جدید ڈرونز ہاروپ بھی صیہونی ریاست سے خریدے گا۔ بھارتی وزارت دفاع نے اسرائیل سے 54 ہاروپ ڈرونز خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جدید ہاروپ ڈرونز اسرائیل سے خریدنے کی منظوری بھارتی وزارت دفاع نے دی۔ منصوبے کے تحت ہاروپ ڈرونز کو جدید بناکر اس کو پی فور کا نام دیا گیا ہے۔

کیمرے سے لیس سے یہ اٹیک ڈرونز دشمن کی تنصیبات پر گر کر اسے تباہ کرسکتی ہیں اور بڑی تباہی پھیلا سکتے ہیں۔ پروگرام کے مطابق بھارت اسرائیل سے دیگر فوجی ساز و سامان کئے علاوہ 110 پی فور ڈرونز خریدے گا لیکن وزارت دفاع نے بھارت کی حملے کی صلاحیت بڑھانے کیلئے 54 ڈرونز خریدنے کی منظوری دی۔

مزید پی فور ڈرونز بھی جلد خرید کردئے جائیں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top