تازہ ترین
بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ 21 طیارہ گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ 21 طیارہ گر کر تباہ

نئی دہلی: ( 08 مارچ 2019) بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ راجھستان میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے کے گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

آج گرنے والا یہ طیارہ مگ 21 ہے ، حادثے میں طیارے کا پائلٹ با حفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ بھارت کے علاقے راجھستان کے نل نامی ایئر بیس سے اڑا تھا۔

طیارہ راجھستان ہی کے علاقے بکنیر شوبا سر کی دھانی میں جا گرا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ طیارے کا پائلٹ محفوظ ہے ۔

ابتدائی تفصیلات کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ جہاز پرندہ ٹکرانے کے سبب کریش ہوا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ یاد رہے کہ 27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیارے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر مار گرائے تھے۔

Comments are closed.

Scroll To Top