تازہ ترین
پیدائش کے صرف 20 منٹ بعد وہیل کے بچے کے تیرنے کی ویڈیو ، ماہرین حیران

پیدائش کے صرف 20 منٹ بعد وہیل کے بچے کے تیرنے کی ویڈیو ، ماہرین حیران

امریکا: (06 فروری 2019) ماہرین نے ایک حیرت انگیز نظارہ دیکھا ہے جس میں ہمپ بیک وہیل کے بچے کو پیدائش کے صرف 20 منٹ بعد ہی اپنی ماں کے ساتھ تیرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف ہوائی میں ماحولیاتی آلودگی، آب وہوا میں تبدیلی اور دیگر عوامل سے سمندری حیات کے رویوں میں ہونے والے تبدیلیوں کے ماہر پروفیسر لارس بیجر ایک عرصے سے تحقیق کررہے ہیں۔

انہوں نے پہلی مرتبہ ایک حیرت انگیز واقعہ ڈرون کیمرے میں مقید کیا ہے۔ انہوں نے دیکھا کہ سمندر میں پانی میں اچھال پیدا ہوا اور خون کی معمولی مقدار بھی دیکھی گئی ۔ اس کے بعد انہوں نے اپنا ڈرون وہاں بھیجا تو ایک خوشی کی خبر رونما ہوئی کیونکہ ماں وہیل نے ایک بچے کو جنم دیا تھا اور اس عمل میں خارج ہونے والا خون بھی پانی میں نمایاں تھا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

لیکن حیرت انگیز طور پر بچہ چند منٹوں میں اپنی ماں کے ساتھ تیرنے لگا۔ جب کیمرہ ڈرون وہاں پہنچا تو بچہ پانی سے ہم آہنگ نہ تھا تاہم جیسے ہی بچہ پیدا ہوا اس کی ماں اسے لے کر پانی کی سطح تک لائی تاکہ وہ پہلا سانس لے سکے۔

فوٹیج میں بچے کی دم اور اگلے پنکھ بہت نرم دکھائی دے رہے ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ بچہ چند منٹ پہلے ہی پیدا ہوا ہے لیکن اس کی جنس کا اب تک پتا نہیں چل سکا ہے۔ ماہرین نے اس ویڈیو کو حیرت انگیز قرار دیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top