تازہ ترین
یہ حکومت نہیں چل سکتی اور نہ ملک چلاسکتی ہے، آصف زرداری

یہ حکومت نہیں چل سکتی اور نہ ملک چلاسکتی ہے، آصف زرداری

لاہور: (21 اکتوبر 2018) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیوں کو مل کر قرارداد لانا ہوگی کہ یہ حکومت نہیں چل سکتی اور نہ ملک چلاسکتی ہے۔ ذہنی طور پر چھوٹے لوگوں سے اقتدار سنبھالا نہیں جارہا، نوازشریف کا بنایا ہوا کیس بھگت رہاہوں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ہم ایک ایگرو انڈسٹریل ملک ہیں۔ پاکستان میں کسی حکومت نے نہ کچھ بچانے کی بات سوچی ہے اور نہ سنبھالنے کی۔ ہم کو اصولی طور پر فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم کدھر جارہے ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہم ایسی پالیسیاں لائے تھے جو نوازشریف کو پسند نہیں آئیں اور ان کے آنے سے و ہ پالیسیاں ختم ہوگئیں۔آصف زرداری نے کہا کہ اب ایک سلیکٹڈ وزیر اعظم ہے جو دلہا بن کر ہیلی کاپٹر پر بیٹھ کر آتاہے اور ہیلی کاپٹر پر بیٹھ کر جاتا ہے اور جس کے گھر کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ اس کے گھر کو ریگولر کریں اور باقی غریبوں کے گھروں کوگرا دیں۔

انہوں نے کہا کہ جو کیس میں بھگت رہا ہوں وہ نواز شریف کا بنایا ہواہے۔سابق صدر نے کہا کہ میں این آر او سے مستفید نہیں ہوا، یہ سب ڈھکوسلے ہیں۔ وہ این آر او جس سے میں مستفید ہوا تھا وہ تو سابق چیف جسٹس نے ختم کردیا تھا۔ اس این آر او سے ہوسکتا ہے کہ ایم کیو ایم یا میاں صاحب کو کوئی فائدہ ہوا ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں چیئرمین نیب کو برا بھلا نہیں کہہ رہا بلکہ میں تو ان کی سوچ اور طور طریقوں کو برا کہہ رہاہوں۔ یہ سوچ کرسی پر بیٹھ کر آتی ہے لیکن جب میں کرسی پر بیٹھا تو اپنی طاقت پارلیمنٹ کو واپس کردی تھی۔ یہ لوگ ذہنی طور پر چھوٹے ہیں اور اقتدار ان سے سنبھالا نہیں جارہا۔آصف زرداری نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو مل کر ایک قرارداد لانا ہوگی کہ یہ حکومت چل نہیں سکتی اور نہ ہی یہ ملک چلا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اصولی فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم کس طرف جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

آصف زرداری نے عوامی انداز اپنالیا

مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری سےملاقات

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top