تازہ ترین
یوگنڈا: ناراض طالب علم نے اسکول کو ہی آگ لگادی، 11 بچے جاں بحق

یوگنڈا: ناراض طالب علم نے اسکول کو ہی آگ لگادی، 11 بچے جاں بحق

یوگنڈا:(13 نومبر 2018) افریقی ملک یوگنڈا میں اسکول سے نکالے جانے پر ناراض طالب علم نے اسکول کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں 11 بچے جاں بحق اور 40 زخمی ہو گئے۔

جنوب مغربی یوگنڈا کے ضلع راکائی کے گاؤں مانیا کے سینٹ برنارڈ اسکول کی انتظامیہ نے نظم وضبط کی خلاف ورزی پر ایک طالب علم کو نکال دیا تھا جس پر غصے میں آکر طالب علم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسکول کی عمارت کو آگ لگا دی۔اسکول میں لگنے والی آگ سے ہاسٹل مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ آگ میں جھلس کر 11 بچے جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 10 سے زائد بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔یوگنڈا پولیس ترجمان ایمیلیو کئیما نے میڈیا کو بتایا کہ ناراض طالب علم نے دیگر 4 طلبہ کے ساتھ مل کر اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگائی تھی۔ پولیس نے مشتبہ طلبہ کو حراست میں لے لیا جبکہ غفلت برتنے پر اسکول وارڈن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ جاں بحق و زخمی ہونے والے طلبہ کی عمریں 15 اور 16 برس کے درمیان ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایری زونا میں ڈیموکریٹ کریسٹن سنیما نے سینٹ کی نشست جیت لی

شام کے شہر دیرالزور میں امریکی اتحادیوں کی بمباری، 60 شہری شہید

Comments are closed.

Scroll To Top