تازہ ترین
یوگنڈا میں بس حادثے کا شکار، 19 افراد جاں بحق اور 6 زخمی

یوگنڈا میں بس حادثے کا شکار، 19 افراد جاں بحق اور 6 زخمی

کمپالا:(19 دسمبر 2018) یوگنڈا میں امریکی این جی او کے اہلکاروں کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

یوگنڈا میں مسافر بس خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 19 مسافر جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے بس میں پھنسے زخمیوں کو نکالا اور اسپتال منتقل کیا، 3 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دشوار گزار راستوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں سوار تمام مسافروں کا تعلق ایک امریکی این جی او سے تھا، ابتدائی شواہد سے لگتا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک حتمی طور پر کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیے

مقبوضہ کشمیر میں کل سے گورنر راج نافذ کرنے کا اعلان

غیر ملکی افواج کے انخلا پر افغان حکومت سے مذاکرات ہوسکتے ہیں، طالبان

Comments are closed.

Scroll To Top