تازہ ترین
یوٹیوب نے پوری ویب سائٹ کو نئے انداز میں پیش کردیا

یوٹیوب نے پوری ویب سائٹ کو نئے انداز میں پیش کردیا

کیلیفورنیا: (31 اگست 2017) یوٹیوب نے طویل عرصے بعد پوری ویب سائٹ کو نئے انداز میں پیش کردیا ہے۔ کمپنی نے 29 اگست کو اپنے ایک بلاگ میں’’یوٹیوب‘‘ کو بڑی حد تک تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کمپنی کے آفیشل بلاگ کے مطابق ’’یوٹیوب‘‘ کی اس ری ڈیزائننگ میں ویڈیو کو سلوموشن اور فاسٹ فارورڈ کرنے، فون کیلئے عمودی (ورٹیکل) ویڈیوز، سیاہ بیک گراؤنڈ اور نئے لوگو سمیت کئی اہم فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جو آئندہ ایک دو روز میں پوری دنیا میں پیش کردیئے جائیں گے۔دوسری جانب اب اس کا ہوم پیج ختم نہیں ہوتا اور اسکرول کرتے جائیں پیج نظر آتا رہتا ہے۔ مکمل سیاہ بیک گراؤنڈ کی بدولت صارفین رات کو قدرے پرسکون انداز میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔ دوسری جانب تھیٹر موڈ کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ اس سال مئی میں یوٹیوب نے اس کا بیٹا ٹیسٹ شروع کیا تھا، جسے اب لانچ کردیا گیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

یوٹیوب اپ ڈیٹ میں اس کا ڈیزائن سادہ رکھا گیا ہے جس کا مرکزی خیال گوگل کروم سے لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یوٹیوب بچوں کا ورژن بھی ریلیز کر رہا ہے جبکہ یوٹیوب ریڈ کی ممبر شپ کے بعد بغیر اشتہارات کے ویڈیو دیکھی جا سکتی ہیں۔دوسرا اہم آپشن ویڈیو کی شکل اور فارمیٹ میں تبدیلی ہے جس کے تحت صارفین عمودی، افقی اور چوکور انداز میں ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔کمپنی کے مطابق یوٹیوب کے لوگو کو اس لیے تبدیل کیا گیا ہے کہ یہ ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ، فون اور ٹیبلٹ سمیت تمام پلیٹ فارمز پر یکساں بہتر دکھائی دے۔ یوٹیوب کا لوگو صارفین اپنے فون پر سہولت کے لحاظ سے روشن یا مدھم کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

یوٹیوب نے صارفین کیلئے میسجنگ سروس پیش کردی

یوٹیوب سے پیسے کمانا اب مشکل ہوگیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top