تازہ ترین
یونان میں موٹے افراد کے گدھوں پر بیٹھنے پر پابندی

یونان میں موٹے افراد کے گدھوں پر بیٹھنے پر پابندی

ایتھنز:(12 اکتوبر 2018) یونان میں سیاحت کرنے والے افراد کا وزن اگر 100 کلوگرام یا اس سے زائد ہو تو انہیں گدھوں پر سواری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس ضمن میں حکومت نے جانوروں کے حقوق کا نیا قانون متعارف کروادیا ہے۔

ملک میں وزارت برائے دیہی ترقی اور غذا نے کہا ہے کہ اس سال جولائی میں سانتورینی جزائر میں گدھوں پر فربہ سیاحوں کی سیر کے بعد حقوق حیوانات کی تنظیموں اور ذرائع ابلاغ نے اس ضمن میں بھرپور مہم بھی چلائی تھی۔

نئے قانون کے تحت اب 100 کلوگرام یا اس سے زائد وزنی سیاح گدھوں پر نہیں بیٹھ سکیں گے۔ جانوروں کی فلاحی تنظیموں نے کہا ہے کہ گدھوں سے پورے ہفتے بوجھ اٹھوایا جاتا ہے جو انہیں کمزور کررہا ہے۔ ایک اور درخواست میں کہا گیا ہے کہ جانوروں کے مالکان ان کی مناسب غذا، رہائش، آرام، کھانے اور پینے کا خیال نہیں رکھ رہے اور مسلسل بوجھ ڈھونے سے ان کی کمریں کمزور ہوچکی ہیں۔

زین کی رگڑ سے وہ زخمی ہوتے جارہے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ مالکان جانوروں کا ہر ممکن خیال رکھیں اور بیمار، زخمی اور حمل کے آخری مرحلے میں جانوروں کو مشقت کیلئے استعمال کرنے پر ممانعت ہونی چاہیے۔

علاوہ ازیں اصطبل کا ماحول بھی جراثیم سے پاک اور صحت مندانہ بنانے کی استدعا کی گئی تھی۔ اس درخواست پر 70 ہزار افراد نے دستخط کیے تھے جس کے بعد حکومت نے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس جزیرے پر ہرسال لاکھوں سیاح آتے ہیں اور گدھوں پر بیٹھ کر مختلف مقامات کی سیر کرتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیے

چینی ریسٹوران میں 8 افراد کے کھانے کا بل 72 لاکھ روپے

ہمہ وقت سیدھی رہنے والی واکنگ اسٹک

Comments are closed.

Scroll To Top