تازہ ترین
یوم آزادی کے موقع پرمزارقائد اورمزاراقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

یوم آزادی کے موقع پرمزارقائد اورمزاراقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

کراچی: ( 14 اگست 2018) پاکستان کی اکہترویں یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریبات منعقد ہوئی۔ مزار قائد پر نیوی جبکہ مزار اقبال پر پنجاب رینجرز کے چاق وچوبند دستوں نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیئے۔

اکتہر ویں یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ نیوی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ اعزازی گارڈز میں نیول اکیڈمی کے دو دستے شامل ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور وقار محمد تھے۔ نیول کموڈور وقار محمد نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔یوم آزادی کے موقع پر لاہور میں بھی مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ پنجاب رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ جی او سی میجر جنرل شاہد محمود نے فوج اور رینجرز کے دستوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

یوم آزادی: اسلام آباد میں 31 اورصوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی

ملک بھر میں جشن آزادی کے موقع پر شاندار آتشبازی کے مظاہرے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top