تازہ ترین
یوم آزادی: اسلام آباد میں 31 اورصوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی

یوم آزادی: اسلام آباد میں 31 اورصوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی

اسلام آباد: (14 اگست  2018) پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں اکتیس جبکہ صوبائی دارلحکومتوں کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں یوم آزادی کے دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔

پاکستان کی اکہترویں یوم آزادی کے موقع پر آج دن کا آغاز سب سے پہلے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔  محفوظ گیریزن میں  اکیس توپوں کی سلامی کے موقع پر فضا جوانوں کے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونچ اٹھی۔ اس کے بعد پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں اکتیس توپوں کی سلامی دی گئی اور یوم آزادی کے دن کا آغاز کیا گیا۔ خیبر پختوںخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی اکہترویں یوم آزادی کے موقع پر دن کا آغازاکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔

ملیر کینٹ کراچی اور کوئٹہ کینٹ میں بھی21،21توپوں کی سلامی دی گئی۔ فوجی جوانوں نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے لہو گرما دیا۔

یہ بھی پڑھیے

ملک بھر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

Comments are closed.

Scroll To Top