تازہ ترین
یورپ بھر میں شدید برف باری نے تباہی مچادی، 17 افراد جاں بحق

یورپ بھر میں شدید برف باری نے تباہی مچادی، 17 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک:(11 جنوری 2019) یورپ بھر میں شدید برف باری نےتباہی مچادی۔ موسم کی خرابی اورسخت سردی نے 17 سے زائد افراد کی زندگی کے چراغ گل کردیے جبکہ 9 ہزار مکانات بجلی سے محروم ہوگئے۔ برف باری کاسلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔

خبررساں ایجنسی کےمطابق جنوبی جرمنی، آسٹریا اور یورپ بھر میں درجہ حرارت منفی پر جا پہنچا جس سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ شدید سردی اور برف باری نے17 سے زائد افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں سات سال کا بچہ بھی شامل ہے جبکہ 9 ہزار گھروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

محکمہ موسمیات نے اتوار تک برف باری کی پیش گوئی کردی ہے۔ انتظامیہ نےراستے صاف کروانے کیلئے فوج کو طلب کرلیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top