تازہ ترین
یورپی اتحادی کا  برطانوی وزیراعظم کو کسی بھی قسم کی رعایت دینے سے انکار

یورپی اتحادی کا برطانوی وزیراعظم کو کسی بھی قسم کی رعایت دینے سے انکار

لندن:(14 دسمبر 2018) یورپی اتحادی نے برطانوی وزیراعظم کو کسی بھی قسم کی رعایت دینے سے انکار کردیا۔ تھریسامے کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا جبکہ برطانوی وزیراعظم کا کہناہے کہ وہ یورپی اتحاد سے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

برطانوی وزیراعظم پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد جمعرات سے بیلجیئم میں موجود تھیں۔اتحاد سے علیحدگی کے بعد تجارت، کسٹمز اور دیگر شعبوں میں رعایت دینے کا مطالبہ کیا۔

جرمنی اور فرانس سمیت یورپی یونین کے 27 ارکان نے کہا کہ معاہدہ طے ہوچکا ہے۔ اس پر نہ مذاکرات ہونگے اور نہ ہی کوئی تبدیلی ہوگی۔

مذاکرات کے خاتمے پر تھریسامے نے برسلزمیں پریس کانفرنس کےدوران کہا یورپی رہنماؤں سے بات چیت مثبت رہی لیکن مزید مذاکرات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت کا سلسلہ آئندہ سال شروع کیا جائے گا۔

یہ بھیی پڑھیے

امریکا میں ایک برس کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 40 ہزار افراد جاں بحق

رافیل اسکینڈل: مودی حکومت کو کلین چٹ مل گئی

Comments are closed.

Scroll To Top