تازہ ترین
یوتھ اولمپکس: ریسلر عنایت اللہ نے پاکستان کیلئے پہلا میڈل جیت لیا

یوتھ اولمپکس: ریسلر عنایت اللہ نے پاکستان کیلئے پہلا میڈل جیت لیا

اسپورٹس ڈیسک:(15 اکتوبر 2018) پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے بیونس آئرس میں جاری یوتھ اولمپکس 2018 میں ملک کے لیے پہلا میڈل جیت لیا۔

17 سالہ عنایت اللہ نے 65 کلو گرام کیٹیگری میں امریکی ریسلر کارسن ٹیلر مینول کو 1-3 سے شکست دیکر کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

عنایت اللہ کی جانب سے جیتا گیا میڈل یوتھ اولمپکس کی تاریخ میں پاکستان کا دوسرا اور موجودہ ایونٹ میں پہلا میڈل ہے۔

اس سے قبل عنایت اللہ نے ورلڈ بیچ چیمپئن شپ 2017 میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا جو اس چیمپئن شپ میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل تھا۔

عنایت اللہ نے گزشتہ برس ایشین جونیئر ریسلنگ چیمپئن شپ کی کیڈٹ کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ بھی جیتا تھا۔

یوتھ اولمپکس گیمز 12 سے 17 اکتوبر تک بیونس آئرس میں جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

ابو ظہبی ٹیسٹ، پاکستان کا دو پلیئرز کو ٹیسٹ کیپ دینے کا امکان

فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کیریئر خدشات کا شکار

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top