تازہ ترین
ینگ ڈاکٹرز کے وزیرصحت پنجاب کے ساتھ مذاکرات کامیاب

ینگ ڈاکٹرز کے وزیرصحت پنجاب کے ساتھ مذاکرات کامیاب

لاہور:(24 ستمبر 2018) لیڈی ڈاکٹر سے بدسلوکی کے خلاف پنجاب بھرمیں ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کی۔ سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈی بند ہونے پر تکلیف کے مارے مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے کامیاب مذاکرات کے بعد وائے ڈی اے نے ہڑتال ختم کردی۔

لیڈی ڈاکٹر سے بدسلوکی کے خلاف پنجاب بھرمیں ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کی۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر میو، سروسز، چلڈرن، جنرل اور جناح اسپتال سمیت دیگر تمام سرکاری اسپتالوں کے آؤٹ ڈور بند رہے۔

او پی ڈیزکی بندش کے باعث مریضوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنارہا۔ چلڈرن اسپتال میں مریض بچے کی مبینہ ہلاکت کے خلاف لواحقین نے ٹائر جلا کر مین فیروز پور روڈ کو بند کردیا۔ متاثرین کہتے ہیں کہ ڈاکٹرز کی روز روز کی ہڑتال سے تنگ آچکے ہیں۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کو بلاجواز قرار دےدیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی طرز پر پنجاب میں بھی ڈاکٹرز کے تحفظ کیلئے قانون سازی کریں گے۔ ینگ ڈاکٹرز نے وزیرصحت پنجاب کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلے گی۔

یہ بھی پڑھیے

بحریہ انکلیو کی جانب سے قبضہ کی گئی زمین کی تصدیق

دیامربھاشاڈیم فنڈ کا نام تبدیل

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top