تازہ ترین
ہیڈ کوچ ہاکی ٹیم فرحت خان مستعفیٰ

ہیڈ کوچ ہاکی ٹیم فرحت خان مستعفیٰ

ویب ڈیسک (18 دسمبر 2017) غیر ملکی کوچ لانے کی خبروں نے پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپئن فرحت خان کو استعفیٰ دینے پر مجبور کردیا۔ فیڈریشن کا ہدف ورلڈ کپ سے پہلے غیر ملکی کوچ لانا ہے۔

رواں سال جولائی میں قومی ٹیم کے ساتھ منیجر اور ہیڈ کوچ تعینات ہونے والے اولمپیئن فرحت خان صرف ایک ٹورنامنٹ کے بعد استعفیٰ دے گئے۔ فرحت خان کہتے ہیں کہ استعفیٰ کسی سے اختلافات یا غیر ملکی کوچ کی وجہ سے نہیں دیا۔

فرحت خان نے کہا کہ فیملی مصروفیات اتنی زیادہ ہیں کہ ہاکی کو وقت نہیں دے پا رہا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنلز لندن میں خراب کارکردگی پر اولمپئن خواجہ جنید کو ہٹا کر فرحت خان کو ذمہ داریاں دی تھیں۔

فرحت کی کوچنگ میں پاکستان نے آسٹریلیا میں 4 ملکی ٹورنامنٹ میں چوتھی پوزیشن لی۔ اس ایونٹ میں پاکستان کو اپنی تاریخ کی بدترین شکست 1-9 سے آسٹریلیا کے ہاتھوں سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری اولمپیئن شہباز سینئر نے غیر ملکی کوچ سے بات چیت کی تصدیق کی۔

اب تک سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت آسٹریلیا اور جرمنی کے 3 سے 4 کوچز سے بات چل رہی ہے۔ ورلڈ کپ سے پہلے غیر ملکی کوچ لانا پہلی ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے معاہدے میں ورلڈ کپ 2019 تک توسیع

سری لنکا سے شکست پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر مایوس

Comments are closed.

Scroll To Top