تازہ ترین
ہیروں سے مزین 43 لاکھ ڈالر مالیت کے جوتوں کی نمائش

ہیروں سے مزین 43 لاکھ ڈالر مالیت کے جوتوں کی نمائش

شنگھائی:(05 نومبر 2018) چین کے شنگھائی ایکسپو میں قیمتی ہیروں سے مزین جوتے نمائش کیلئے پیش کردیے گئے۔

چین میں جاری شنگھائی انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں 10 ہزار چھوٹے چھوٹے قیمتی ہیروں سے مزین جوتے نمائش کیلئے پیش کیے گئے ہیں۔ نمائش کے بعد یہ جوتے پوری دنیا کی سیر کرتے ہوئے واپس چین آئیں گے اور اس دوران دنیا کے مختلف ممالک میں تجارتی نمائشوں میں اس انوکھے اور منفرد جوتے کی نمائش کی جائے گی۔

چینی کمپنی نے یہ جوتے تقریباً 4.35 ملین ڈالر کی خطیر رقم سے خصوصی طور پر شنگھائی ایکسپو کیلئے تیار کیے ہیں اور اسی نسبت جوتے کو چُن کین یعنی موسم بہار کی چمک کا نام دیا گیا ہے۔

چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ جوتوں کی اس جوڑی کیلئے قیمتی ہیروں کو منتخب کیا گیا ہے اور یہ اب تک دنیا کی واحد جوتوں کی جوڑی ہوگی جسے مکمل طور پر خوبصورت ہیروں نے ڈھانپ رکھا ہے۔

واضح رہے کہ چین کے سب سے بڑے صنعتی مرکز شنگھائی میں انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو جاری ہے جس میں دنیا بھر سے معروف کمپنیاں اپنی پروڈکٹس پیش کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت میں 96 برس کی دادی نے تیسری جماعت میں ٹاپ کرلیا

دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی انگوٹھی کی نمائش

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top