تازہ ترین
ہٹلر کی گھنٹی نصب رہنے دی جائے، جرمن گائوں کا فیصلہ

ہٹلر کی گھنٹی نصب رہنے دی جائے، جرمن گائوں کا فیصلہ

برلن (27 فروری 2018) جرمنی کے ایک گائوں کی مقامی کونسل نے نازی دور کی ایک گھنٹی کو محفوظ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جسے ایڈولف ہٹلر استعمال کیا کرتا تھا۔

Image result for 'Hitler bell' as memorial

ایڈولف ہٹلر

اس متنازعہ گھنٹی پر ’سواستکا‘ کا نشان اور ایک تحریر ’سب کچھ وطن کے لئے ہے‘ کنندہ ہے۔ یہ گھنٹی گائوں ’ہیکس آئی ایم برگ‘ نامی ایک مقامی چرچ میں 1934 سے نصب ہے۔گائوں کی مقامی کونسل نے 3 کے مقابلے میں 10 ووٹوں سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس گھنٹی  کو چرچ سے نہیں ہٹایا جائے گا اور اسے محفوظ رکھا جائے گا۔

کونسل کا موقف ہے کہ اس گھنٹی کو ناانصافی اور تشدد کے خلاف علاتی طور پر وہیں موجود رہنا چاہئے جہاں وہ ہٹلر کے دور میں نصب تھی۔

کونسل نے ایک مقامی پروٹیسنٹ چرچ کی جانب سے اس 240 کلو گرام وزن والی گھنٹی کی جگہ دوسری گھنٹی اپنے اخراجات سے نصب کرنے کی آفر بھی ٹھکرادی۔

یاد رہے کہ اس گائوں کے سابق میئر رونالڈ بیکر کو ہٹلر کی اس گھنٹی اور نازی دور کے دفاع میں کئے گئے تبصرے کے سبب استعفیٰ دینا پڑگیا تھا۔

Image result for 'Hitler bell' as memorial

رونالڈ بیکر، سابق میئر ہیکس آئی ایم برگ

تاہم کونسل کے گذشتہ اجلاس میں میئر جارج واکر کا کہنا تھا کہ ہمیں اس گھنٹی کے حوالے سے واضح موقف اپنانے کی ضرورت ہے کہ آیا اس گھنٹی کو نصب رہنے دیا جائے یا اسے میوزیم میں بھجوادیا جائے گا۔

جس پر ووٹنگ کے بعد کونسل نے فیصلہ کیا کہ ہٹلر کی اس گھنٹی کو نصب رہنے دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی ولی عہد نے ایرانی سپریم لیڈر کو مشرق وسطی کا ہٹلر قرار دے دیا

لاکھوں ڈالرز میں فروخت ہونے والا ایڈولف ہٹلر کا فون جعلی قرار

Comments are closed.

Scroll To Top