تازہ ترین
ہوا میں معلق گاڑی سے خاتون کوبحفاظت اتارلیا گیا

ہوا میں معلق گاڑی سے خاتون کوبحفاظت اتارلیا گیا

سان فرانسسکو:(20 جون 2018) کیلی فورنیا میں پارکنگ پلازا کی چوتھی منزل سے گرکرجنگلے سے لٹکنے والی کارمیں سوار معمر خاتون کو بچالیا گیا۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں معمرخاتون پارکنگ پلازا کی چوتھی منزل سے گاڑی نیچے اتارنے کی کوشش کے دوران سامنے سے آتی کار کو دیکھ کر گھبرا گئیں اور گاڑی کے بریک پر پاؤں رکھنے کے بجائے ایکسیلیٹر دبا دیا جس سے گاڑی کی رفتارتیزہوگئی اوربے قابو ہو کر حفاظتی جنگلا توڑتی ہوئی میں معلق ہوگئی۔

ریسکیو ادارے نے لوہے کے جنگلے اور تاروں میں پھنس کر آدھی سے زیادہ ہوا میں معلق گاڑی سے معمر خاتون کو بحفاظت نکال کر بعد ازاں گاڑی کو بھی نیچے اتار لیا۔

خاتوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کی طبیعت بہتر ہے تاہم وہ اس وقت حادثے کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

ریسکیو ادارے کے ماہر اہلکاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس پر صارفین نے اہلکاروں کے جذبے کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیے

چین میں آسمان سے کیکڑوں، اسٹار فش اور جھینگوں کی بارش

چالیس برس سے بچوں کو لاد کر دریا پار اسکول پہنچانے والا باہمت شخص

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top