تازہ ترین
ہندو برادری دیوالی کا تہوار آج جوش و خروش سے منارہی ہے

ہندو برادری دیوالی کا تہوار آج جوش و خروش سے منارہی ہے

ویب ڈیسک:(07 نومبر 2018) بُرائی پر اچھائی اور مایوسی پر امید کی فتح کی علامت ۔ہندو برادری دیوالی کا تہوار آج جوش و خروش سے منارہی ہے۔ دیولای کے موقع پر گھروں میں چراغاں کیا جائے گا جبکہ آتش بازی سمیت تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ہندو برادری اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار دیوالی آج منارہی ہے۔ ہندو تقویم کے مطابق دیوالی ایک ہندو مذہبی تہوار ہے جسے روشنیوں کا تہوار یا خوش قسمتی کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔ اس لیے لوگ اس روز دیے جلاتے ہیں۔ اسی مناسبت سے اس کو دیاری یا دیپ جلائے جانے کی وجہ سے دیپا والی بھی کہا جاتا ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

اس دن نئے ہندو سال کا آغاز بھی ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی موسم میں بھی نمایاں تبدیلی واقع ہوتی ہے اور موسم سرما شروع ہوجاتا ہے۔ہندو مت کے مطابق دیوالی کرشن بھگوان کے 14 سال بن باس کاٹنے کے بعد واپسی کی خوشی میں منائی جاتی ہے۔

اس دن ہندو برادری لکشمی پوجا کرتی ہے اور دعائیں مانگتی ہے۔ کاروباری افراد دیوالی کے دن سے نئے کاروبار کی شروعات کو ترجیح دیتے ہیں۔پانچ روز تک جاری رہنے والا یہ تہوار ہندو ازم، جین ازم، سکھ ازم میں یکساں اہمیت کا حامل ہے۔

ہندو روایات کے مطابق اس دن کو دولت کی دیوی لکشمی سے بھی منسوب کیا جاتا ہے۔ اس تہوار میں ہندو افراد گھروں کی سجاوٹ کرتے ہیں، مٹھائیاں اور کھانے بناتے ہیں۔ ہندو برادری پوجا پاٹ کے بعد پٹاخے اور پھلجزڑیاں جلا کر دیوالی کی خوشیاں مناتے ہیں۔ اسی وجہ سے دیوالی کو روشنیوں کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہیلووین تہوار،گوگل نےنیا ڈوڈل جاری کردیا

عیسائی برادری آج ایسٹر کاتہوار منارہی ہے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top