تازہ ترین
ہم کوئی ایساوعدہ نہیں کریں گے جس پر بعد میں معذرت کرناپڑے، وزیراعظم عمران خان

ہم کوئی ایساوعدہ نہیں کریں گے جس پر بعد میں معذرت کرناپڑے، وزیراعظم عمران خان

کوئٹہ:(06 اکتوبر 2018) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں کا ازسر نو جائزہ لے رہے ہیں اور بلوچستان کو اس کا جائز حق دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان کابینہ کے اراکین نے ملاقات کیس جس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے وزیراعظم کو صوبےکو درپیش مالی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاق بلوچستان کے ساتھ بطور پارٹنر کام کرےگا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ تجربہ کار حکمرانوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، ہم کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جس پر بعد میں معذرت کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت مالی مشکلات کا شکار ہے، ہمیں امید ہے کہ ہم اس مشکل سے جلد چھٹکارا پالیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک معاہدے کا از سر نو جائزہ لے رہے ہیں، سی پیک میں بلوچستان کو جائز حصہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور گوادر بندرگاہوں کو فعال کیے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بلوچستان کی مالی سمیت مجموعی صورتحال پر تفصیلی رپورٹ دی جائے، بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے وفاق بھرپور کردار ادا کرےگا۔اس سے قبل وزیر اعظم کے ایک روزہ دورہ کوئٹہ کے موقع وزیراعظم عمران خان سے گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسین زئی اور وزیراعلٰی میر جام کمال نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ملاقاتوں کے دوران صوبے کے انتظامی ترقیاتی منصوبوں پر کم کی پیش رفت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کی ترقی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں یقین دہانی کرائی کہ وفاق بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گا۔وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں وزیر اعظم کی زیرصدارت صوبائی کابینہ اجلاس بھی ہوا جس اہم فیصلے کئے گئے وزیر اعظم سے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی سربراہی میں پی ٹی آئی کا وفد بھی گورنر ہاؤس میں ملاقات کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے

اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے اچھا تاثر نہیں گیا، بلاول بھٹو زرداری

شہباز شریف کی گرفتاری تحقیقات کے بعد عدالتی احکامات پر ہوئی، قریشی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top