تازہ ترین
ہم نے آمروں کو شکست دی، کٹھ پتلی کیا چیز ہے،آصف زرداری

ہم نے آمروں کو شکست دی، کٹھ پتلی کیا چیز ہے،آصف زرداری

اسلام آباد(19 دسمبر 2018)پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے واضح کیا ہے کہ پیپلزپارٹی اٹھارہویں ترمیم کے خلاف کوئی سازش کامیاب ہونے نہیں دے گی، ہم نے آمروں کو شکست دی ہے، کٹھ پتلی کیا چیز ہے، ماضی میں دو آمروں نے 1973ء کے آئین کو مسخ کرکے پارلیمنٹ کے اختیارات ہتھیا لیے، ہم نے آمرپرویز مشرف کو اقتدار سے بیدخل اور آئین کو اصل صورت میں بحال کرکے جمہوریت دشمنوں سے جمہوری انداز میں حساب برابر کر دیا ،جمہوریت کو یرغمال بنا کر رکھنے والی سوچ کو عوامی طاقت سے شکست دیں گے۔

اس امر کا اظہار پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔سابق صدر اور بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور سینیٹر مولا بخش چانڈیو کے زیر قیادت وفد نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

Image result for asif ali zardari

وفد سے خطاب گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اٹھارہویں ترمیم کے خلاف کوئی سازش کامیاب ہونے نہیں دے گی ،ہم نے آمروں کو شکست دی ہے، کٹھ پتلی کیا چیز ہے؟ماضی میں دو آمروں نے 1973ء کے آئین کو مسخ کرکے پارلیمنٹ کے اختیارات ہتھیا لئے،ہم نے نہ صرف آمرپرویز مشرف کو اقتدار سے بیدخل کیا بلکہ آئین کو اصل صورت میں بحال کرکے جمہوریت دشمنوں سے جمہوری انداز میں حساب برابر کر دیا ہے۔

Related image

آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید بھٹو اور محترمہ شہید بی بی صاحبہ نے ہمیں ڈرنا نہیں سکھایا،ہم اس سوچ کی مزاحمت کر رہے ہیں جو سوچ جمہوریت کو یرغمال بنا کر رکھنا چاہتی ہے،ہمیں یقین ہے کہ ہم عوام کی طاقت سے اس سوچ کو شکست دیں گے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد میں شہیدوں کا خون ہے،یہ پارٹی کبھی کمزور نہیں ہوگی، پیپلزپارٹی کی قیادت نے حوصلے کے ساتھ مشکلات کا سامنا کیا اور غیرجمہوری عناصرکو شکست دی۔ آصف علی زرداری نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی کے انفارمیشن ونگ کو مزید بہتر اور متحرک کریں۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت سے جلد جان چھڑا کر قبل ازوقت الیکشن کرائیں گے، آصف زرداری

آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

Comments are closed.

Scroll To Top