تازہ ترین
ہم حکومت کو نہیں گرائیں گے بلکہ یہ خود گریں گے، آصف زرداری

ہم حکومت کو نہیں گرائیں گے بلکہ یہ خود گریں گے، آصف زرداری

اسلام آباد: (14 جنوری 2019) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمٹ نے چیئرمین نیب کو ملاقات کیلئے خط کیوں لکھا، چیئرمین نیب کو ایوان میں حاضر ہونا چاہیے۔ پہلے بھی بہت سے نیب دیکھے ہیں، آگے بھی دیکھتا رہوں گا۔ ہم حکومت کو نہیں گرائیں گے بلکہ یہ خود گریں گے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ چیئرمین نیب کو ملاقات کیلئے خط لکھنے کے بجائے ان کو ایوان میں حاضر ہونا چاہیے۔ حکومت کو نیب کو ٹائٹ کرنا چاہیے تاکہ معاملات ٹھیک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا کوئی ادارہ کام نہیں کررہا۔ یہ تو بے چاری مانگے تانگے کی حکومت ہے، پتہ نہیں کتنے دن چلنی ہے۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ ہم نے ہی پارلیمنٹ کو عزت دینی ہے اور مضبوط بنانا ہے۔ نئے نئے دوست پارلیمنٹ میں آئے ہیں، ان کو بھی سکھانا ہے۔

انہوں نے بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top