تازہ ترین
ہماری منزل خوشخال سندھ اور مستحکم پاکستان ہے، بلاول بھٹو

ہماری منزل خوشخال سندھ اور مستحکم پاکستان ہے، بلاول بھٹو

سیہون: (12 جنوری 2018) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ ہماری منزل ترقی یافتہ،خوش خال سندھ اور مستحکم پاکستان ہے۔

سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری اور این آئی سی وی ڈی اسپتال کی افتتاحی تقریب سے کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میرے نانا اور والدہ نے اپنی زندگی ہمیشہ صحت کے شعبےمیں صرف کی ہے ہے ، میری بھی کوشش ہے کہ سندھ میں رہنے والا ہر شخص خوش حال ہو۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

بلاول بھٹو نے کہا کہ دلوں کو جوڑنا پیپلز پارٹی کی روایت ہے اور اسی روایت کے تحت ہم پورے پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں ، لیکن اس کے باوجود لوگ پوچھتے ہیں کہ سند ھ حکومت نے کیا کام کیا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دل کا علاج صرف امیر آدمی ہی برداشت کرسکتا تھا لیکن پی پی نے غریبوں کیلئے دل کا علاج مفت کردیا ہے، جس کی مثال آج آپ کے سامنے موجود ہیں ۔

چیئرمین پی پی پی نے اعتراف کیا کہ سندھ میں اتنے کام ہونے کے باوجود آج بھی مسائل موجود ہیں مگر ہم سندھ کی ترقی کیلیے اپنی کمٹمنٹ پر سو فیصد قائم ہیں، ہماری منزل ترقی یافتہ،خوشخال سندھ اور مستحکم پاکستان ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نوازشریف حکومت کی مدت مکمل کرنے کے خواہاں نہیں ، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے تحریک انصاف اور نون لیگ کو غیر ضروری جماعتیں قرار دے دیا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top