تازہ ترین
ہمارا مقابلہ باطل قوتوں، اندرونی اور بیرونی سازشوں سے ہے، سراج الحق

ہمارا مقابلہ باطل قوتوں، اندرونی اور بیرونی سازشوں سے ہے، سراج الحق

مانسہرہ: (22 جولائی 2018) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہمارا مقابلہ باطل طاقتوں اور اندرونی و بین الاقوامی سازشوں کے ساتھ ہے، جن لوگوں کی وجہ سے ہم قرضوں تلے دب گئے ہیں، اب پھر سے انہی ناکام لوگوں کو اکھٹا کر کے تبدیلی کے نعرے لگائے جارہے ہیں۔

مانسہرہ میں ایم ایم اے کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا جن لوگوں نے 70 سال تک پاکستان پر حکومت کی، ان کی وجہ سے ملک دو لخت ہوا۔ اور ان کی وجہ سے ہم قرضوں تلے دب گئے، آج پھر انہیں لوگوں کو اکٹھا کرکے تبدیلی کے نعرے لگائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہم اقتدار میں آکر ایک اسلامی فلاحی ریاست قائم کریں گے، ایسی حکومت جو کشمیر کی آزادی کے لیے کردار ادا کریگی، جو فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کا ساتھ دے گی۔ ہم خیبر پختونخوا کو اسلامی دنیا کے لیے ماڈل بنائیں گے۔

سراج الحق نے کہا 25 جولائی اسلام پسندوں کے لیے انقلاب کا دن ہو گا اور اسلام مخالف قوتوں کے لیے موت اور زوال کا دن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی نے سندھ میں نفرتوں کا بیج بویا، سراج الحق

 

بند کمروں میں فیصلے قبول نہیں کرینگے، سراج الحق

Comments are closed.

Scroll To Top