تازہ ترین
ہفتے میں دو بار مچھلی کھائیں، عارضہ قلب سے نجات پائیں

ہفتے میں دو بار مچھلی کھائیں، عارضہ قلب سے نجات پائیں

ویب ڈیسک:(18 مئی 2018) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں دو بار مچھلی کھانے سے عارجہ قلب سے بچا جا سکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اکثر افراد ذہنی دباؤ، پریشانی اور بلڈ پریشر کے باعث عارضہ قلب میں مبتلا ہوجاتے ہیں لیکن امریکی ماہرین نے عارضہ قلب سے بچنے اور دل کو تندرست رکھنے کا آسان طریقہ بتا دیا ہے۔امریکی ہارٹ ایسوسی ایشن کے ماہرین کے مطابق ہفتے میں دو بار مچھلی کا استعمال دل کی شریانوں کی بیماری، دل کی دھڑکن کا کم ہونا اور دل کے دورے جیسے عارضہ قلب کے خطرات سے نہ صرف محفوظ رکھ سکتا ہے بلکہ دل کو صحت مند بھی رکھتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئلی مچھلیوں سمیت ساردین، سالمن اور میک کیرل نامی مچھلی کی اقسام عارقہ قلب کے لیے بے حد مفید ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

گوشت زیادہ کھانے کا خطرناک نقصان

آلو کھانے سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ، ماہرین

Comments are closed.

Scroll To Top