تازہ ترین
ہرتیک روشن کی بہن نے وزن میں حیرت انگیز کمی کرلی

ہرتیک روشن کی بہن نے وزن میں حیرت انگیز کمی کرلی

ممبئی: (11 ستمبر 2017) بالی ووڈ سپر اسٹار ہرتیک روشن کی بڑی بہن سنینا روشن نے وزن میں حیرت انگیز کمی کرکے دیکھنے والوں کو چونکا دیا۔بالی ووڈ سپر اسٹار ہرتیک روشن کی بڑی بہن سنینا روشن نے اپنے وزن میں حیرت انگیز کمی کی ہے۔ ہرتیک روشن نے اپنی بہن کی تصویر ٹویئٹر پر شیئر کی ہے جس میں سنینا کے وزن میں حیرت انگیز کمی نظر آرہی ہے۔ حال ہی میں سنینا اپنے والد کے گھر ان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچیں جہاں انہیں دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

اپنی بہن کے وزن میں کمی کو دیکھ کر مہمانوں کے ساتھ خود ہرتیک روشن بھی حیرت زدہ رہ گئے۔

ہرتیک روشن نے سنینا کی حال ہی میں لی گئی تصویر اور وزن میں کمی سے پہلے کی تصویر ٹوئیٹر پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ ساتھ ہی ہرتیک روشن نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ ’’اسے کہتے ہیں تبدیلی، مجھے آپ پر بہت فخر ہے‘‘۔واضح رہے کہ سنینا اپنے والد اور بھائی کی طرح فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں لیکن وہ پردے کے سامنے نہیں بلکہ پردے کے پیچھے رہ کر کام کرتی ہیں۔ وہ بالی ووڈ کی معروف پروڈیوسر اور مصنفہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بوبی دیول کی ناکامیوں پر سنی دیول رو پڑے

دپیکا پڈوکون نے شاہد کپور اور رنویر سنگھ کو پیچھے چھوڑ دیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top