تازہ ترین
ہاکی ورلڈ کپ: بیلجیئم نے جرمنی کو شکست دے کر پہلی بار سیمی فائنل میں جگہ بنالی

ہاکی ورلڈ کپ: بیلجیئم نے جرمنی کو شکست دے کر پہلی بار سیمی فائنل میں جگہ بنالی

بھونیشور:(13 دسمبر 2018) بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں بیلجیئم اور ہالینڈ نے کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ میزبان بھارت اور سابق عالمی چیمپئن جرمنی کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگئیں۔

بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھونیشور میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے جرمنی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ کالنگا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جرمنی نے چوہدویں منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی۔بیلجیئم نے اٹھارہویں اور پچاسویں منٹ میں گول کرکےدوایک سے کامیابی دلادی۔چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں ہالینڈ نے میزبان بھارت کو دو ایک سے ہرادیا۔بھارت کے آکااش دیپ سینگھ نے بارہویں منٹ میں گول کیا جبکہ ہالینڈ نے پندرہویں اور پچاسویں منٹ میں گول کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

یہ بھی پڑھیے

ایشیا کپ 2020 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

لاہور: سابق قومی ویمن کرکٹر شرمین خان انتقال کرگئیں

Comments are closed.

Scroll To Top