تازہ ترین
ہاکی ورلڈ الیون 18 جنوری کو پاکستان آئے گی

ہاکی ورلڈ الیون 18 جنوری کو پاکستان آئے گی

لاہور (09 جنوری 2018) ہاکی ورلڈ الیون 18 جنوری کو پاکستان آئے گی تاہم عالمی ستاروں کی آمد سے 10 روز پہلے بھی کوئی خاص گہما گہمی دکھائی نہیں دے رہی۔ سیکریٹری پی ایچ ایف شہباز سنیئر کہتے ہیں کہ تمام تیاریاں مکمل ہیں، شائقین اسٹیڈیم کا رخ کریں۔

پی ایس ایل کا میلہ 2 ماہ بعد سجنا ہے مگر اس کی گونج ابھی سے سنائی دے رہی ہے جبکہ دوسری طرف قومی کھیل ہاکی کی ورلڈ الیون ٹیم کے دورہ پاکستان کو صرف 10 روز باقی ہیں مگر ہر طرف سناٹا ہے۔ میدان سج چکا، ٹکٹوں کا اجرا بھی 2 روز میں ہوگا۔ قیمت صرف 500 اور 1000 روپے ہے۔ ہاکی فیڈریشن کی ایک ہی معصوم خواہش ہے کہ خدارا شائقین میچ دیکھنے ضرور آئیں۔

ہاکی ٹیم کا مختصر کیمپ کراچی میں سج رہا ہے جبکہ مہمان ٹیم کے خلاف 2 میچز 19 اور 21 جنوری کو کراچی اور لاہور میں شیڈول ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے

حسن سردار کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقررکردیاگیا

ہیڈ کوچ ہاکی ٹیم فرحت خان مستعفیٰ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top