تازہ ترین
ہاکی ورلڈکپ: بیلجیئم پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن بن گیا

ہاکی ورلڈکپ: بیلجیئم پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن بن گیا

بھونیشور: (16 دسمبر 2018) ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں بیلجیئم نے پینلٹی شوٹ آؤٹ کے سڈن ڈیتھ مرحلے میں کامیابی حاصل کرکے نیا عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ تین مرتبہ کی سابق چیمپئن نیدرلینڈز پاکستان کا ریکارڈ برابر کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

بھارت کے شہر بھوبنیشور میں کھیلے گئے ہاکی ورلڈ کپ کا فائنل بیلجیئم نے جیت لیا۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں کامیابی حاصل نہ کرسکی۔ اضافی وقت میں بیلجیئم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدر لینڈز کو پینلٹی شوٹ آؤٹ مرحلے میں دو کے مقابلے تین گول سے شکست دی دے۔

بیلجیئم نے تاریخ میں پہلی مرتبہ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا اور چیمپئن بن گئی۔نیدرلینڈز کی ٹیم اس سے قبل تین مرتبہ عالمی چیمپئن بن چکی ہے۔ چوتھی مرتبہ فائنل جیتنے کی صورت میں پاکستان کا ریکارڈ برابر ہوجاتا۔ پاکستان اب بھی سب سے زیادہ چار مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی کوچ جنوبی افریقہ میں ٹیم کی عمدہ پرفارمنس کیلیے پراعتماد

پرتھ ٹیسٹ: بھارت نے 3 وکٹ پر172رنز بنائے

 

Comments are closed.

Scroll To Top