تازہ ترین
ہاکس بے پر 2 افراد ڈوب گئے، تلاش جاری

ہاکس بے پر 2 افراد ڈوب گئے، تلاش جاری

کراچی : (17 جون، 2018) شہر قائد کے ساحل ہاکس بے پر پکنک منانے والے دو افراد ڈوب گئے، جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرا چی کے شہری عید کے دوسرے روز خوشگوار موسم کو انجوائے کرنے ہاکس بے پر پہنچے ، جہاں تیز لہروں کی  زد میں آکر سات افراد ڈوبے تھے،جن میں سے پانچ افراد کو بچالیا گیا۔

ترجمان ایدھی کے مطابق سن سیٹ کے مقام ڈوبنے والوں کی شناخت فراز اور اسامہ کے ناموں سے ہوئی ہے،ایدھی کی بحری ٹیم دونوں افراد کی تلاش کررہی ہے، تاہم ان کا کچھ پتہ نہ چل سکا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں بھی کراچی ہاکس بے میں تفریح کےلئے گئے بارہ افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

یہ بھی پڑھیے

تیز رفتار وین نے موٹرسائیکل کو کچل دیا، 2 افراد جاں بحق

چارسدہ: تاریخی سردریاب پل گرنے سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق

یہ بھی پڑھیے

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top