تازہ ترین
ہالی ووڈ کی نئی ہارر فلم “سمر آف 84” کا فائنل ٹریلر جاری

ہالی ووڈ کی نئی ہارر فلم “سمر آف 84” کا فائنل ٹریلر جاری

ویب ڈیسک:(09 اگست 2018) خوفناک مناظر سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈفلم “سمر آف 84 ” کافائنل ٹریلر جاری کردیا ہے۔

فرانسس سیمارڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نو عمر لڑکے اورلڑکیوں کے گروپ کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے پڑوس میں رہنے والے پولیس افسر کی پراسرار سرگرمیوں پر نظر رکھتا ہے۔

 یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اس ہی دوران ان پر یہ انکشاف ہوتا ہے کہ وہ پولیس افسر د ر اصل ایک سیریئل کلر ہے۔فلم کی کاسٹ میں گراہم ورشر، جوڈاہ لیوس، رچ سومر،جیسن گرے، شونا جوہنسن، کیلب ایمری اور مارک پرینڈن شامل ہیں۔

فلورس بوور اور میٹ لیس لی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم کل 10اگست کو سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فلم ”لوڈ ویڈنگ “ کا گانا ”منڈے لاہور دے“ ریلیز کر دیا گیا

اپنی گلوکاری سے مقبول ہونے والے پینٹر کو بڑا موقع مل گیا

Comments are closed.

Scroll To Top