تازہ ترین
ہالی ووڈ اینیمنٹڈ فلم ریک اِٹ رالف:2 کا نیا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ اینیمنٹڈ فلم ریک اِٹ رالف:2 کا نیا ٹریلر جاری

ویب ڈیسک:(12 اکتوبر 2018) کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور فلموں کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ریک اِٹ رالف:2 کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

ہدایتکار رِچ مورکی کامیڈی فلم دو ہزار بارہ کی فلم ریک اِٹ رالف کا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایک بار پھررالف نامی گیمنگ کردار کے دلچسپ اور انوکھے ایڈونچر کے گِرد گھوم رہی ہے ۔ فلم میں گیم کی دنیا سے نکلنے والابیڈ بوائے، گڈ بوائے بننے کی کوشش کرتا ہے اور نئے دوست بنالیتا ہے۔کلارک اسپینسر کی پروڈکشن میں بننے والی اس کامیڈی فلم میں شامل کمپیوٹر اینیمیٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی ووڈ کے نامور اداکاروں جان سی ریئلے، کرسٹین بیل، جیک میک برےئر، سارا سلور مین، جین لینچ مین، ٹراجی ہینسن، جیمز کورڈن اورانیکا روز سمیت کئی ایکٹرز کی آوازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔

فلم رواں سال 21نومبر کوموشن پکچرزاوروالٹ ڈزنی اسٹوڈیو ز کے بینر تلے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

ایڈونچر سے بھرپور فلم ‘رابن ہڈ’ کا نیا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ ڈرامہ فلم ’وائس‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز

Comments are closed.

Scroll To Top