تازہ ترین
ہارر فلم ’’اٹ‘‘ نے 11 کروڑ 71 لاکھ ڈالرز سے زائد کابزنس کرلیا

ہارر فلم ’’اٹ‘‘ نے 11 کروڑ 71 لاکھ ڈالرز سے زائد کابزنس کرلیا

لاس اینجیلیس: (12 ستمبر 2017) خونی مسخرے نے باکس آفس پر دھاک بٹھادی۔ ہالی ووڈ کی ہارر تھرلر مووی ’’اِٹ‘‘ نے ریلیز کے بعد چند ہی دنوں میں 11 کروڑ ساڑھے 71 لاکھ ڈالرزز سے زائد کا بزنس کرکے سب کو سہمادیا۔ہالی ووڈ کی ہارر تھرلر موودی ’’اٹ‘‘ نے 11 کروڑ ساڑھے 71 لاکھ ڈالرز کا بزنس کرکے باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔اس ہفتے باکس آفس پر دوسرے نمبر پر ’’ہوم اگین‘‘ رہی جس نے شائقین سے 90 لاکھ ڈالرز سے زائد سمیٹے۔جبکہ تیسری پوزیشن پر جگہ بنانے میں ’’دی ہٹ مینز باڈی گارڈ‘‘ کامیاب رہی۔ تین ہفتے پہلے ریلیز ہونے والی اس فلم نے پرستاروں سے مزید ساڑھے 48 لاکھ ڈالرز تک سمیٹ لیے۔چوتھے نمبر پر خوف ناک گڑیا پر مبنی فلم ’’اینابیل کری ایشن‘ رہی۔جبکہ ’’ونڈ ریور‘‘ نے پانچویں پوزیشن پر جگہ بنائی۔

یہ بھی پڑھیے

اینی میٹڈ مووی ’’دی لیگو ننجاگو‘‘ رواں ماہ ریلیز کی جائے گی

ہالی ووڈ فلم’’مرڈر آن دی اورینٹ ایکسپریس‘‘ دس نومبر کو ریلیز ہو گی

 

Comments are closed.

Scroll To Top