تازہ ترین
ہاتھ پھیلانے والا ملک کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا، عمران خان

ہاتھ پھیلانے والا ملک کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا، عمران خان

اسلام آباد: (13 دسمبر 2018) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی غیرت کیلئے خودانحصاری لازمی ہے۔ ہاتھ پھیلانے والا ملک کھبی آگے نہیں بڑھ سکتا۔ میرا وژن پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرکے خود مختار ملک بنانا ہے۔

پاکستان اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جائز طریقے سے پیسہ کمانا گناہ نہیں، ناجائز طریقے سے کمانا گناہ ہے جبکہ ٹیکس نہ دینا جرم ہے۔ میرا وژن ہے کہ پاکستان خود مختار ہو۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

وزیر اعظم نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو مجرموں کی طرح پیش کرنے والے ترقی نہیں کرسکتے۔ ہمیں  سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دوسروں پر انحصار کے بجائے خود انحصاری کو اختیار کرنا ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کو ایک طرح سے ہی ڈیل کریں گے۔ برآمدات کو بڑھانے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کا ہر ماہ کاروباری سہولیات کے جائزے سے متعلق اجلاس بلانے کا فیصلہ

رہنما پیپلزپارٹی شوکت بسرا کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

 

Comments are closed.

Scroll To Top