تازہ ترین
گھوٹکی: لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کرنیوالا جعلی پیر گرفتار

گھوٹکی: لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کرنیوالا جعلی پیر گرفتار

گھوٹکی (26 اگست 2017) گھوٹکی میں عوام نے لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے جعلی پیر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ لڑکی پیر کی قید سے فرار ہوکر اپنے گھر پہنچی تھی۔

سندھ کے علاقے گھوٹکی میں بااثر پیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی کو مبینہ طور پراغوا کرنے کی کوشش کی۔ چیخ و پکار پر اہل محلہ جمع ہوگئے جنہیں دیکھ کر پیر کے چیلے فرار ہوگئے تاہم جعلی پیر لوگوں کے ہاتھ لگ گیا۔

اہل محلہ نے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ایک سال قبل مرتضی نامی شخص نے اسے شادی کا جھانسہ دے کر پیر کو فروخت کر دیا تھا۔ پیر ایک سال تک حویلی میں قید رکھ کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

لڑکی کے مطابق موقع ملنے پر گزشتہ روز وہ پیر کی قید سے فرار ہوکر اپنے گھر پہنچی جہاں سے پیر نے اسے اغوا کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیئے

دریا خان: تھلہ سریں سے جعلی پیر گرفتار

کراچی:وزیراعظم کا جعلی بیٹا گرفتار

Comments are closed.

Scroll To Top