تازہ ترین
گھوٹکی : عطائی ڈاکٹر کے غلط انجیکشن سے معصوم بچہ جاں بحق

گھوٹکی : عطائی ڈاکٹر کے غلط انجیکشن سے معصوم بچہ جاں بحق

گھوٹکی: (10 فروری 2018) میرپورماتھیلو میں عطائی ڈاکٹر نےغلط انجیکشن لگا کر معصوم بچے کی زندگی چھین لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے کی وجہ معصوم بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ بچے کے ورثاء کا کہنا ہے کہ بچے کو معمولی بخار آیا تھا اور بچہ خود چل کر علاج کے لیے اسپتال آیا تھا۔ ڈاکٹر نے غلط انجیکشن لگایا جس کے دس منٹ بعد دس سالہ زاہد جان بحق ہوگیا۔

بچے کی موت پر اہل خانہ نے احتجاج کیا تو ڈاکٹر نے دھمکیاں دیں اور خاموش رہنے کو کہا۔ ورثاء کے زیادہ شور مچانے پر ڈاکٹر اورعملہ اسپتال کو تالا لگا کر فرار ہوگیا۔ بچے کے ورثاء نے اعلی احکام سے اپیل کی ہے کہ نوٹس لیکر عطائی ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کر کے انصاف فراہم کریں۔

:یہ بھی پڑھیے

لاہور: مصری شاہ میں پولیس کارروائی،3 ملزمان گرفتار

لاہور: پولیس سرچ آپریشن ، متعدد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top