تازہ ترین
گورنر کے پاس جتنااختیار ہے استعمال کریں کوئی اعتراض نہیں ،مراد علی شاہ

گورنر کے پاس جتنااختیار ہے استعمال کریں کوئی اعتراض نہیں ،مراد علی شاہ

کراچی: (11 اگست 2017)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گورنر کے پاس جتنا اختیار ہے وہ استعمال کریں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔

کراچی میں اقلیتوں کے دن پر سینٹ پیٹرک چرچ کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی سندھ کے اختیارات کا معاملہ عدالت میں ہے یہ انتظامی معاملات ہیں۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا گورنر سندھ اپیکس کمیٹی کے ممبر نہیں ،وہ خصوصی دعوت پر بلائے جاتے تھے، گورنر کے پاس جتنا اختیار ہے وہ استعمال کریں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top