تازہ ترین
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ایک سال کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں دینے کا اعلان

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ایک سال کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں دینے کا اعلان

کراچی: (09 ستمبر 2018) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنی ایک سال کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز میں سے ایک بڑا مسئلہ پانی ہے جس کا حل نکالنا بہت ضروری ہے کیونکہ پانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پانی کے مسئلے کا حل ڈیموں کی تعمیر میں مضمر ہے۔ اب بھی وقت ہے کہ اس حوالے سے باقاعدہ کام کیا جائے اور اس مسئلے کا حل نکالنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ اگر درست وقت پر پانی کی کمی کے مسئلے پر غور و فکر نہ کیا گیا تو وہ وقت دور نہیں جب پانی کے ایک قطرے کا حصول بھی مشکل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شدید آبی قلت پیدا ہونے سے قبل ڈیموں کی تعمیر نہایت ضروری ہے اور اس بارے میں حکومت کی جانب سے منصوبہ بندی کا آغاز کردیا گیا ہے کیونکہ ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ اس سے قبل کسی نے ڈیموں کی تعمیر پر کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی اورنہ مسئلے سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھائے لیکن موجودہ حکومت خاطرخواہ اقدامات کررہی ہے۔

اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنی پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔ ڈیم فنڈ میں اپنا حصہ ڈالنے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عوام سے ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم اور چیف جسٹس ڈیم فند میں اپنی تنخواہ عطیہ کرنے کااعلان کیا۔

اسپیکر نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کو بچانے کیلئے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے، ہمیں اس کی اہمیت کی قدر کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے

اسپیکر قومی اسمبلی کا اپنی پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کااعلان

اخوت،میسج فاؤنڈیشن،تاجروں کی چیف جسٹس سےملاقات:ڈیم فنڈ میں عطیات کااعلان

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top