تازہ ترین
گوجرہ: مزدا کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

گوجرہ: مزدا کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

گوجرہ (09 جنوری 2018) گوجرہ میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جہاں تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔

گوجرہ میں ٹریفک پولیس کی جانب سے قوانین پر عملدرآمد نہ کروائے جانے کے باعث آئے روز حادثات میں اضافہ ہونے لگا اور قیمتی جانیں بھی ضائع ہونے لگیں لیکن تیز رفتاری اور قوانین پر عملدرآمد پر قابو نہ پایا جاسکا۔ چک نمبر 414 ج ب کے قریب تیز رفتار ڈالے نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ تصادم کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت وسیم اور عظیم کےنام سے ہوئی ہے جوکہ آپس میں سگے بھائی تھے۔

یہ بھی پڑھیئے

گوجرہ:دہشت گردی کے کوشش ناکام بنادی گئی، اسلحے سے بھری گاڑی پکڑی گئی

گوجرہ:پولیس کارروائی میں جرائم پیشہ افراد گرفتار، جہانیاں میں چور اسکول سے قیمتی سامان لوٹ کر فرار

Comments are closed.

Scroll To Top